ایران، علی لاریجانی پارلیمنٹ کے دوبارہ سپیکرمنتخب

بدھ 30 مئی 2018 13:55

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے ایک مرتبہ پھرسپیکر منتخب ہوگئے۔ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق علی لاریجانی گزشتہ روز ایک بار پھر ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے تیسرے سال کے لئے سپیکر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایرانی اراکین پارلیمنٹ نے تیسرے پارلیمانی سال کے نئے سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ موجودہ ایرانی اسپیکر علی لاریجانی 279 ووٹوں میں سے 147 ووٹ لے کر تیسرے پارلیمانی سال کے لئے بھی اسپیکر منتخب ہوئے۔علی لاریجانی کے مد مقابل امیدوار محمدرضا عارف نی123 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ ایران میں سپیکر کا انتخاب ہر سال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :