برطانوی شہریوں کا سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود بارک پر جنگی مجرم کی حیثیت سے مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ

بدھ 30 مئی 2018 13:55

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) برطانوی شہریوں نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود بارک پر جنگی مجرم کی حیثیت سے مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے برطانوی عوام کی ایک بڑی تعداد نے لندن میں اس مقام پر جمع ہوئے جہاں سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود بارک تقریر کر رہے تھے،جنگی مجرم کی حیثیت سے ایہود بارک کے خلاف قانونی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

برطانوی عوام کے اس اجتماع میں کہ جس میں یہودی مذہبی رہنما بھی شامل تھے،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایہود بارک کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگین ہیں۔مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نعرے بھی لگائے۔برطانوی عوام نے اسی طرح غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کی تصاویر کی بھی نمائش کی۔

متعلقہ عنوان :