ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو ملائشیا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا

ْایشیا کپ کا آغاز 3جون سے ہورہا ہے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ویمن ٹیموں کا ٹاکرا 9 جون کو ہوگا

بدھ 30 مئی 2018 13:55

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے بدھ کو ملائشیا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

(جاری ہے)

ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ملائشیاء میں جاری ہے ،ْقومی خواتین کرکٹرز ایک ہفتے سے زائد رہنے والے کیمپ میں بھرپور پریکٹس کررہی ہیں۔بدھ کو قومی کرکٹرز نے تین گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فٹنس اور نیٹ سیشن کیے۔ ہیڈ کوچ مارک کولز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ پریکٹس بھی کروائی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 3جون سے ہورہا ہے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ویمن ٹیموں کا ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :