موجودہ پارلیمان کی مدت کی تکمیل خوش آئند ہے، آسیہ ناز تنولی

بدھ 30 مئی 2018 13:57

اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمان کی اپنی مدت کی تکمیل خوش آئند ہے‘ ایوان میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ اس پارلیمان میں انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

خواتین ارکان اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کردار کو سراہتی ہیں جنہوں نے بہت اچھے طریقے سے ایوان کو چلایا۔

تمام وزارتوں کے سیکرٹریز اور دیگر حکام اور کمیٹی کے چیئرمینز کی بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمارے سوالات کے جوابات دیئے۔ میں خواتین ارکان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں تمام وزراء بالخصوص شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے خواتین ارکان کے مسائل کے حل اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :