قومی اسمبلی اجلاس،

ایم کیو ایم کے ارکان کا مردم شماری کے ضمن میں آڈٹ ویری فیکیشن سے متعلق وعدے کی عدم تکمیل پر ایوان سے علامتی واک آئوٹ

بدھ مئی 13:57

قومی اسمبلی اجلاس،
اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے مردم شماری کے ضمن میں آڈٹ ویری فیکیشن سے متعلق وعدے کی عدم تکمیل پر ایوان سے علامتی واک آئوٹ کیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ پرائیویٹ ممبر ڈے بالخصوص اپوزیشن کے اراکین کے لئے ہوتا ہے اس کے باوجود کل تحریک انصاف کی جانب سے کورم کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رئوف صدیقی نے سیرت النبیؐ پر ایک کتاب لکھی ہے اور میں اس حوالے سے قرارداد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ سپیکر نے کہا کہ انہوں نے صوبوں سے کہا ہے کہ اس کتاب کو لائبریریوں میں شامل کیا جائے۔ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ کی شہری آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے۔ آڈٹ ویری فیکیشن کے حوالے سے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ سپیکر نے کہا کہ یہ معاملہ سینٹ کی کمیٹی میں جائے گا۔ شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ہم اس ضمن میں علامتی واک آئوٹ کریں گے اور اس کے ساتھ ہی ایم کیو ایم ایوان سے باہر چلی گئی۔ سپیکر نے شیخ آفتاب سے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کے ارکان کو منا کر لائیں۔