قومی اسمبلی اجلاس،

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ کا ڈی جی نادرا خیبر پختونخوا کا تبادلہ روکنے،چترال میں گولن گول منصوبے کے حوالے سے شہریوں کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

بدھ 30 مئی 2018 13:57

قومی اسمبلی اجلاس،
اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور ڈی جی نادرا خیبر پختونخوا کے تبادلہ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے‘ رمضان المبارک کا مہینہ ہے اور اس فیصلے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا‘ میری درخواست ہے کہ اس ہائوس کو قیمتیں نہ بڑھانے کا پیغام دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے دعوے کئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ملاکنڈ میں 12,12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ کم وولٹیج کے باعث لوگ الیکٹرانک آلات بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ انہوں نے چترال میں گولن گول منصوبے کے حوالے سے شہریوں کے تحفظات کو دور کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ چترال کے لوگ کل سے احتجاج کر رہے ہیں۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے ڈی جی نادرا کے پی کے کے تبادلہ کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔