فاٹا انضمام کے فیصلے کی ستائش نہیں کر سکتے،

اس ضمن میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، جمال الدین

بدھ 30 مئی 2018 13:57

اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی جمال الدین نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ قابل تعریف ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ سب کو پارلیمان کے پانچ سال مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس پارلیمان کو چلانے کے لئے سپیکر کے علاوہ شیخ آفتاب احمد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان نے فاٹا انضمام کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہم اس فیصلے کی ستائش نہیں کر سکتے اور اس ضمن میں اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے پشاور میں فاٹا انضمام کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر تشدد کی مذمت کی۔