بھارت میں بندر لڑکی سے دو لاکھ چھین کر فرارہوگیا،پولیس کے چھاپے

بینک کے اندرداخل ہونے سے قبل ایک بندرنے بیٹی سے پیسوں والا بیگ چھینا اورفرارہوگیا،والد کی گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 13:59

آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں بندر لڑکی سے دو لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لڑکی اپنے والد کے ساتھ بینک میں داخل ہورہی تھی کہ ایک بندر آیا اور لڑکی کے ہاتھ سے روپوں کا تھیلا لے کر چلتا بنا۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والد وجے بنسل نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب وہ بیٹی کے ہمراہ بینک کی عمارت میں داخل ہونے ہی والے تھے کہ کئی بندر وہاں آئے اور ان میں سے ایک بندر میری بیٹی کے ہاتھ سے پولی تھین بیگ، جس میں2لاکھ روپے تھے، چھین کر بلڈنگ کی آخری منزل پر چلا گیا اور ہم کچھ نہیں کرسکے۔

اسی دوران جب بینک کے گارڈ نے بندر کا پیچھا کیا تو اس نے 60ہزار کے قریب رقم پھینک دی، جو ہمیں مل گئی، ہم نے باقی رقم کے حصول کے لئے بندر کو کھانے پینے کی چیزیں بھی پیش کیں لیکن وہ نہیں مانا۔پولیس کا کہناتھا کہ ہم نے متاثرہ شخص سے تفصیلات لے لی ہیں لیکن ہمیں ایسی کوئی قانونی شق نہیں ملی جس کے تحت مقدمہ درج کیا جائے تاہم مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اورتلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :