پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش ویتنام میں ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دینے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 30 مئی 2018 14:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دینے کے بعد ویتنام سے وطن واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکو آنڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ایشین تائیکوآنڈ وایسوسی ایشن نے پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش کو ایشین سینئر تائیکو آنڈو چیمپین شپ کے لئے بطور ریفری نامزد کیا تھا۔ مرتضیٰ حسن بنگش نے پورے ایونٹ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :