روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی طرف سے اعظم بستی کے مستحقین میں راشن کی تقسیم

بدھ مئی 14:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) روٹری کلب کراچی گیٹ وے کی طرف سے اعظم بستی کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کردیا گیا۔ صدر امجد حسین نے اعظم بستی اور ملحقہ آبادیوں کے درجنوں مستحقین میں روزمرہ اشیاء پر مشتمل راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر فاروق ڈیڈھی ،سمن لیئق عباسی ،انجم ڈیڈھی ،فرح خان ،نگہت پروین ،ہارون قیصر ،شہزاد غوری ،پروین خان،ماہین خان اور روٹرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

صدر روٹری کلب کراچی گٹ وے امجد حسن صدیقی نے کہاکہ مفلوک الحال لوگوں کی خدمت انسانیت کی معراج ہے ہمیں خوشیوں میں اپنے غریب ،نادار اور مفلوک الحال بھائیوںکا خیال رکھنا چاہیئے ۔انہوںنے کہاکہ روٹری کلب گیٹ وے کراچی ہمیشہ عوامی کی فلاح و بہود کے لئے کام کرتی رہی ہے اور ماہ رمضان المبارک میں ہر سال کی طرح اس سال بھی روٹرین کے تعاون سے مستحقین میں راشن کی تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔