شہباز شریف چوہدری نثار کے حوالے سے دل کی باتیں زبان پر لے آئے

1988 کے زمانے کی بات ہے چودھری نثارمیرے مخالف تھے۔اور نواز شریف سے میری شکایات لگاتے تھے،نواز شریف نے کئی بار چوہدری نثار کے کہنے پر مجھے جھاڑ پلائی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 مئی 2018 13:10

شہباز شریف چوہدری نثار کے حوالے سے دل کی باتیں زبان پر لے آئے
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ 1988 کے زمانے کی بات ہے چودھری نثارمیرے مخالف تھے۔اور نواز شریف سے میری شکایات لگاتے تھے۔تفصیلات کے مطابق صحافی نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا کہ کیا اس بارچوہدری نثار کو منا لیں گے؟ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چودھری نثارصاحب کی اصل میں دوستی اوربھائی چارہ نوازشریف سے تھا۔چوہدری نثار سے میرا تعلق نواز شریف سے ہوا۔یہ 1988 کے زمانے کی بات ہے چودھری نثارمیرے مخالف تھے۔چوہدری نثار نواز شریف سے میری شکایت لگاتے تھے۔چوہدری نثار سے میرا تعلق نواز شریف سے ہوا۔

(جاری ہے)

چودھری نثارسے کچھ عرصےاسی طرح گزرا پھروہ میرے دوست بن گئے۔

اس موقع پر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں صحت کارڈ فعال کرائیں گے،پنجاب میں 100ارب روپےکے منصوبوں سےپورے ملک کوبجلی مل رہی ہے۔یاد رہے کہ چوہدری نثار خود ایک پریس کانفرس میں اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ تو کام کر سکتے ہیں تا ہم مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کر سکتے۔نواز شریف بھی اس معاملے میں اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے چوہدری نثار سے راہیں تقریبا جدا کر لی ہیں تاہم شہباز شریف ابھی بھی چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نے عام انتخابات میں ٹکٹیں تقسیم کرنے کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے۔اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا نام پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا،تاہم قائد مسلم لیگ ن کی صاحبزادی مریم نواز اس پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہیں۔