سحر فاؤنڈیشن،سچل سرمست کونسل کی طرف سے مستحق لوگوں میں رمضان راشن تقسیم

بدھ مئی 14:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سحر فاؤنڈیشن اور سچل سرمست کونسل کی طرف سے ریڑھی گوٹھ اور لیموں گوٹھ کی عوام میں راشن تقسیم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سحر فائونڈیشن کے چیئرمین افتخارغزالی اور سچل کے کنونیراسلم بلدی نے مستحق لوگوں میں رمضان راشن تقسیم کیا بعد ازاں اسٹریٹ چلڈرن کے لئے دعوت افطارکا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں سیکنڈوں بچوں نے شرکت کی۔اس موقع پر افتخارغزالی نے کہاکہ لنگر ودسترخوان صوفیاء کرام کاطریقہ ہے اور لوگوں کوعزت نفس مجروع کئے بغیر خدمت ہمارامشن ہے۔