Live Updates

حکومت کا بجلی بحران ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ‘ناصر حمید خاں

بجلی وافر ہونے کے بعد ماہ رمضان میں صنعتی شعبہ میں رات 6سے 4بجے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے صنعتی شعبہ میں بجلی کی عدم فراہمی سے رات کی شفٹ بند اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں ‘ چیئرمین پاسپیڈا

بدھ 30 مئی 2018 14:03

حکومت کا بجلی بحران ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے ‘ناصر حمید خاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) تاجر راہنما و پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن(پاسپیڈا) کے مرکزی چیئرمین ناصر حمید خاں نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی بحران اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی وافر ہونے کے باعث ماہ رمضان میں رات6بجے سے صبح4بجے تک صنعتی شعبہ کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے فیصلہ کو واپس لیا جائے کیونکہ رات کی شفٹ میں بجلی کی عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ بند اور مزدور بے روزگار اور صنعتکار پہلے سے طے شدہ معاہدوں کو پورا کرنے سے قاصراور مالی نقصان کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاسپیڈا کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حمید خاں نے کہا کہ صنعتی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے رمضان المبارک میں صنعتی شعبہ میں بجلی کی عدم فراہمی سے رات کی شفٹ بند اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں اب جبکہ وزیراعظم نے بجلی بحران کے خاتمہ کاپریس کانفرنس میں اعلان کردیا ہے تو صنعتی شعبہ میں شام6بجے سے صبح4بجے تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے انڈسٹریز کو مسلسل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ صنعتی شعبہ بحران سے نکل سکے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات