جی بی کے عوام کو اختیارات کی منتقلی یہاں کے عوام کا بنیادی حق ہے‘ثوبیہ جبیں

بدھ 30 مئی 2018 14:08

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ،پاپولیشن ویلفیئر ،وومن ڈیویلپمنٹ ہیومن اینڈ چائلڈ رائٹس اور یوتھ آفیئرز ثوبیہ جبیں مقدم نے کہا ہے کہ آرڈر 2018نافذ کرنے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی وفاقی حکومت نے تمام تراختیارات صوبائی حکومت کومنتقل کئے جو کہ نام نہاد اپوزیشن کوہضم نہیں ہورہاہے آرڈر 2018کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جو عوام سے مسترد شدہ ہیں اظہار آزاد کی آڑ میں مسترد شدہ ٹولے کو گلگت بلتستان کی پرامن فضا کوخراب نہیں کرنے دینگے ۔

(جاری ہے)

نام نہاد ٹولے کو کوئی ایشو نہ ملا تو آرڈر 2018کوبنیاد بنا کر شرانگیزی پھیلانا شروع کردیاہے تاکہ علاقے کی ترقی کو روکا جا سکے مگر حکوم ت صبر تحمل سے کام لیا ہم آہنی ہاتھوں سے ان کے ساتھ نمٹ سکتے تھے ہم سمجھتے ہیں کہ آرڈر 2009ایک بہت اچھی پیش رفت اور کاوش تھی اسی طرح آرڈر2018بھی جی بی کیلئے نیک شگون اوراختیارات کی منتقلی کا مثبت قدم ہے ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ یہ ہماری منزل ہے بلکہ منزل کی طرف ایک اورمثبت قدم ہے جی بی کے عوام کو اختیارات کی منتقلی یہاں کے عوام کا بنیادی حق ہے ہماری منزل آئین پاکستان کا حصہ بننا ہے۔

متعلقہ عنوان :