ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہاہے

بدھ 30 مئی 2018 14:18

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک کے دور ہِ نگر کے دوران ڈسٹرکٹ ہسپتال سکندر آباد، نگر کی انتظامیہ نے ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا اور ہسپتال کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مدد کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

اسی ضمن میں پاک آرمی نے ہسپتال کے مریضوںمیںوہیل چیئرز اور بیساکھیاں(crutches) تقسیم کیں۔ اس موقع پر مریضوں نے پاک آرمی کی اس کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :