انیل کپور کا فلم ’’ریس 3‘‘ میں خطرناک منظر کی عکسبندی کے لئے باڈی ڈبل کے استعمال سے انکار

بدھ 30 مئی 2018 14:21

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے فلم ’’ریس 3‘‘ میں بغیر کسی ڈبل باڈی کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے حامی بھری۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کا کہنا ہے کہ اداکار انیل کپور نے نہ صرف فلم ’’ریس 3‘‘ کے لئے اپنے ایکشن مناظر میں باڈی ڈبل کے استعمال سے انکار کیا بلکہ انہوں نے خود سے ایکشن منظر کی عکسبندی سے قبل اس کے لئے ابوظہبی میں باقاعدہ تربیت حاصل کی اور خود سے وہ منظر عکسبند کرایا۔ فلم میں اداکار سلمان خان، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں، فلم 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔