خیبر پختونخوا میں حکومت نے ایک ارب سے زیادہ درخت لگائے،سینیٹر فیصل جاوید

بدھ مئی 14:21

اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا میں حکومت نے ایک ارب سے زیادہ درخت لگائے‘ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کیا‘ اصل اپوزیشن تحریک انصاف اور شیری مزاری نے کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گرین پاکستان پروگرام کے تحت صوبہ میں ایک ارب سے زیادہ درخت لگائے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسی طرح صحت پروگرام کے بھی صوبہ میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے صحیح معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔