آئندہ عام انتخابات 2018ء کے لئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی‘

عوام مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں، طاہرہ اورنگزیب

بدھ 30 مئی 2018 14:21

اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 2018ء کے لئے ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی‘ عوام مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں توانائی سمیت مختلف منصوبے لگائے گئے جس کی وجہ سے عوام پانچ سالہ کارکردگی سے مطمئن ہیں اور آئندہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سی پیک منصوبہ شروع کرکے بین الاقوامی برادری کو حیرت میں ڈال دیا۔ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چین کی حکومت نے سابق وزیراعظم پر سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔