عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی اگلی بار حکومت بنائے گا، صاحبزادہ طارق اللہ

بدھ 30 مئی 2018 14:21

اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کا فیصلہ عوام کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام جس کو ووٹ دیں گے وہی اگلی بار حکومت بنائے گا لیکن عوام کے ذہن میں یہ بات ہونی چاہیے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جو حکومت رہی اس نے ملک و عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کیا کارنامے انجام دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری منتخب جمہوری حکومت اپنی جمہوری مدت پوری کرنے جارہی ہے جو اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں عدل کی بنیاد پر یکساں نظام حکومت اور عوام کو یکساں بنیادوں پر حقوق کی فراہمی کے حق میں ہے۔