Live Updates

موٹرویز پر عام متوسط طبقے ‘ ٹرک اور پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے کھانے پینے کے لئے ریسٹورنٹ بنائے جائیں ، سپیکر نے خوش اسلوبی سے امور چلائے، علی محمد خان

بدھ 30 مئی 2018 14:21

اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رکن علی محمد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹرویز پر عام متوسط طبقے ‘ ٹرک اور پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کے کھانے پینے کے لئے ریسٹورنٹ بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر علی محمد خان نے کہا کہ ہم سپیکر کے ساتھ لڑتے رہے تحاریک بھی چلائیں مگر سپیکر نے خوش اسلوبی سے امور چلائے۔ موٹروے پر بنائے گئے ہوٹلوں پر عام مڈل کلاس آدمی اور ڈرائیور حضرات کھانا نہیں کھا سکتے۔ جی ٹی روڈ پر ہر طرح کے ہوٹل تھے۔ یہ اہم مسئلہ ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے حلقہ میں گیس کے زیر التواء منصوبے کی تکمیل کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات