سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مسلم لیگ (ن)‘ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے چیف وہپس کو ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا پورٹریٹ بطور تحفہ

بدھ مئی 14:21

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا مسلم لیگ (ن)‘ پیپلز پارٹی اور تحریک ..
اسلام آباد۔ 30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن)‘ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے چیف وہپس کو ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا پورٹریٹ بطور تحفہ بھجوایا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ اور وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد‘ پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی اور پی ٹی آئی کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ان کی ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا فریم شدہ پورٹریٹ بھجوایا۔

جس پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور سپیکر کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سپیکر نے انتہائی قیمتی تحفہ بھجوایا ہے اور وہ گھر جا کر بتائیں گے کہ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن سے سارا پاکستان ڈرتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ آپ نے ایسی بات کردی ہے کہ مجھ سے یہاں بیٹھا ہی نہیں جارہا۔