گذشتہ سال ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا

بدھ 30 مئی 2018 14:25

ر یاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) گذشتہ سال 1,9079306 متعمرین نے عمرہ ادا کیا ۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے سٹیٹیسٹکس نے وزارت حج وعمرہ کے پاس رجسٹرڈ معتمرین کے حوالہ سے بتایا کہ 6532074 معتمرین کاتعلق بیرون ممالک سے جبکہ 12547232 معتمرین کا تعلق اندرون ملک سے تھا ۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق 2017 ء میں عمرہ کرنے والوں میں سے 46.9 فی صد کا تعلق سودی عرب سے جبکہ 53.1 فیصد غیر سعودی باشندے تھے ۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اندورن ملک سے عمرہ کرنے والوں میں سے 64.3 فی صد مر دجبکہ 35.7 فیصد خواتین متعمرین تھیں ۔ بیرونی ممالک سے سب سے زیادہ متعمرین جدہ میں کنگ عبدالعزیز ائر پورٹ پر آئے ۔

متعلقہ عنوان :