غزہ میں تشدد روکنے کے حوالہ سے ا سرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ہونے والا ہے، رہنما حماس

بدھ 30 مئی 2018 14:25

غزہ شہر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیاء نے کہا ہے کہ غزہ میں تشدد کے واقعات کے حوالہ سے ا سرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں کئی ثالثوں نے اس معاملہ میں مداخلت کی ہے جس کے نتیجہ میں اب ہم اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج نے حماس کے رہنما کے اس دعوی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ حماس کے بعد دوسرے طاقتور فلسطینی گروپ اسلامی جہاد نے بھی جنگ بندی کے معاہد بارے بات کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :