شہباز شریف نے پنجاب سے امیدواروں کے چنائو کیلئے 24 اراکین پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

پارلیمانی بورڈ میں شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، راجہ ظفر الحق ،خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویز ملک سمیت دیگر شامل

بدھ 30 مئی 2018 14:28

شہباز شریف نے پنجاب سے امیدواروں کے چنائو کیلئے 24 اراکین پر مشتمل پارلیمانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آئندہ انتخابات میں پنجاب سے امیدواروں کے چنائو کیلئے 24 اراکین پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے آئندہ انتخابات کے پیش نظر صوبہ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست کی ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، راجہ ظفر الحق ،سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک غلام دستگیر خان، رانا تنویر حسین، صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ، صوبائی وزیر چودھری شیر علی ،بیگم عشرت اشرف ،بلیغ الرحمان چودھری سعود مجید،صوبائی وزیر ملک ندیم کامران، ارشد لغاری سائرہ تارڑ، حنیف عباسی، برجیس طاہر، شاہ نواز رانجھا، جاوید لطیف اور صوبائی وزیر بلدیات منشااللہ بٹ شامل ہیں۔