پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے نئے ایجوکیشنل سٹینڈرڈ کو منظوری دیدی

بدھ 30 مئی 2018 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کے زیر اہتمام اجلاس میں نئے ایجوکیشنل سٹینڈرڈ کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان سٹیندڑ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس آفاق ہیڈ آفس جوہر ٹاؤن لاہورمیں منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین اور آفاق پاکستان کے سی ای او شاہد وارثی کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر اشفاق احمد اُجن نے کمیٹی ورکنگ رپورٹ ممبران کے سامنے پیش کی جسے تمام ممبران کے جائزے اور آراء کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

اس سے قبل جنوری 2018ء کو اسٹینڈرڈ پر غور و فکر اور تجاویز کے لیے کمیٹی کے اراکین کو وقت دیا گیا تھا۔ یہ سٹینڈرڈ ملک بھر کے ایجوکیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور تعلیمی اداروں پر نافذ ہوگا۔اس کا بنیادی مقصد تعلیمی نشر واشاعت کو بہتر کنٹرول اور کوالٹی کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :