Live Updates

عوام حکمرانوں سے جان چھوٹنے پر یوم نجات منائیں گے ‘ مسرت چیمہ

اب بھی درست فیصلہ نہ کیا گیا تو ہماری آنیوالی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی

بدھ 30 مئی 2018 14:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں سے جان چھوٹنے پر یوم نجات منائیں گے ،مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پسنے والے طبقات 25جولائی کو (ن) لیگ کی پرچی پر اپنے غیض و غضب کی مہر لگائیں گے اور ان کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 127کے مختلف علاقوںمیں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عوام کے نام پر ووٹ لے کر آنے والوںنے خوشحالی دینے کی بجائے مہنگائی کے بم برسائے جس کی وجہ سے عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کران سے نجات کی دعائیں مانگتے آرہے ہیں اور اب عوام حکمرانوںں سے جان چھوٹنے پر یوم نجات منائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو نئے پاکستان کا سورج طلوع ہوگا ،پی ٹی آئی نے عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ۔ انشااللہ اب ملک میں عوام کا راج ہوگا اور انہیں پینے کے صاف پانی ،تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات بلا تفریق اور مفت میسر ہوں گی ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عام انتخابات عوام کے پاس اپنی قسمت بدلنے کا سنہری موقع ہے اگر اب بھی درست فیصلہ نہ کیا گیا تو ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات