Live Updates

ہے کہ ایکٹ 74 میں ترامیم اہم معاملہ، وزیراعظم آزادکشمیر سب کو اعتماد میں لیں‘چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ

بدھ 30 مئی 2018 14:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایکٹ 74 میں ترامیم اہم معاملہ، وزیراعظم آزادکشمیر سب کو اعتماد میں لیں، اس ترامیم کا اثر آئندہ آنیوالی نسلوں پر پڑے گا، کشمیری عوام اختیار مانگ رہے ہیں اپنے حقوق سے دستبرداری نہیں دے رہے، وزیراعظم آزادکشمیر معاملہ کی سنگینی کو سمجھیں، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ ایکٹ 74 میں ترامیم کے حوالے سے بل قانون ساز اسمبلی میں پیش کیاگیا ہے، آزادکشمیر حکومت اختیارات کے حصول کی دعویدار ہے جبکہ معاملہ کی دوسری تصویر اس کے برعکس ہے، ایکٹ 74 میں وہ ترامیم ہونی چاہیئے جن سے ریاست کے اختیار اور وقار میں اضافہ ہو، ایسی ترامیم کے نام پر اگر کوئی اختیار ریاستی عوام سے چھین لیاگیا تو وہ واپس ملنا مشکل ہوجائے گا، وزیراعظم آزادکشمیر اکیلے عقل کل بننے کی بجائے ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں، سیاسی قائدین، مذہبی تنظیموں کو اعتماد میں۔

(جاری ہے)

لیکر یہ قدم اٹھائیں، ایسے معاملات میں جلد بازی سے نہیں دانشمندی، صبر و حوصلہ کام لیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات