شمالی کوریائی جنرل امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے لئے نیو یارک کے لیے روانہ

بدھ 30 مئی 2018 14:29

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) شمالی کوریا کے ایک جنرل بدھ کو نیویارک کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق جنرل کم یونگ چول واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی متوقع ملاقات کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ پومپیو اور جنرل چول کے مابین تیسری ملاقات ہو گی۔ کم یونگ چول شمالی کوریائی ورکرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے وائس چیئرمین ہیں اور انہیں شمالی کوریائی رہنما کا معتمد بھی قرار دیا جاتا ہے۔ طے شدہ منصوبے کے تحت ٹرمپ اور اٴْن بارہ جون کو سنگاپور میں ملیں گے۔