یوکرین میں روسی صحافی کا قتل

بدھ 30 مئی 2018 14:29

کیف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) یوکرین میں ایک روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو کو مشرقی یوکرین میں گولی مار دی گئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ببچینکو کو زخمی حالت میں گھر سے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

حکام کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اس واقعے کا تعلق ان کے پیشہ ورانہ کام سے ہے۔ اکتالیس سالہ ببچینکو 1990ء اور 2000ء کی دہائیوں میں چیچنیا کی جنگ لڑ چکے تھے۔ تاہم بعد ازاں ایک معروف صحافی بننے کے بعد وہ روسی حکومت کے ناقد بن گئے تھے۔ انہوں نے دھمکیوں کے بعد 2017ء کے اوائل میں روس سے نقل مکانی کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :