پیرس کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کو خالی کرانے کا سلسلہ شروع

بدھ 30 مئی 2018 14:29

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) فرانسیسی دارالحکومت کے سب سے بڑے غیر قانونی مہاجر کیمپ کو خالی کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ملکی وزیر داخلہژیرار کولومب نے کہا ہے کہ ان مہاجرین کو پیرس کے نواح میں 20 مختلف مقامات پر تعمیر کی گئی عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس دوران ان کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔ ایک نہر کے کنارے آباد اس مہاجر بستی میں تقریباً 17سو افراد خیموں میں رہتے ہیں۔کیمپ کو مکمل طور پر خالی کرانے کا کام آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا۔