لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

بدھ مئی 14:53

لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر احاطوں سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں میانی صاحب قبرستان میں قبضے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید اور سی سی پی او لاہور امین وینس عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ سی سی پی او صاحب آپ تیار رہیں، میانی صاحب قبرستان میں بڑے آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے، معاملے کی تہہ تک جائیں گے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ عدالت نے مسجد کی جگہ پر گھر بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیکریٹری قبرستان کمیٹی بشیر احمد کو معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔