مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست کیوجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ‘پرویز ملک

سی پیک کے مخالف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں،وہ نہیں چاہتے کہ ہم اپنے پاؤںپر کھڑے ہوں‘وفاقی وزیر سڑکیںپل بنانا معمولی نہیں بلکہ یہ معاشروں، ملکوں، خطوں ،براعظموں کو جوڑنے کا عظیم پروجیکٹ ہے‘صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر

بدھ مئی 15:05

مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست کیوجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن))لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خدمت کی سیاست کی وجہ سے ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے، یہ سڑکیں اور پل بنانے کا منصوبہ معمولی نہیں بلکہ یہ پروجیکٹ معاشروں، ملکوں، خطوں اور براعظموں کو جوڑنے کا منصوبہ ہے۔

سی پیک کو مستقبل کے ایسے عظیم الشان منصوبے میں ڈھلنا ہے جس سے پاکستان کے 22کروڑ عوام کو فائدہ ہو، سی پیک ایک گیم چینجر بن چکا ہے،ہمارے دشمن سی پیک کے بارے منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیںچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے عظیم الشان منصوبہ ہے، ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ سی پیک کے ثمرات سے پاکستان مستفید ہو، سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، سی پیک کے دشمن پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں،ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنے پاؤںپر کھڑا ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،سعدیہ تیمور،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں منصوبوں کی آڑ میں قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ بعض سیاسی عناصر نے دھرنوں اور لاک ڈائون کے ذریعے تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور یہ عناصر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے شفاف ترین منصوبوں کو مکمل ہوتا دیکھ کر پریشان ہیں کیونکہ آج قومی خزانے کی پائی پائی امانت سمجھ کر ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے ایک طرف شفافیت، محنت، دیانت، امانت اور خدمت کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف افراتفری، لوٹ مار اور دشنام طرازی اورانتشار کی سیاست ہے۔