پاک فوج کے حکم پر عملدرآمد ہو گیا،سابق آئی ایس آئی سربراہ کیخلاف بڑا اقدام اُٹھا لیا گیا

وزارت داخلہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

بدھ مئی 15:05

پاک فوج کے حکم پر عملدرآمد ہو گیا،سابق آئی ایس آئی سربراہ کیخلاف بڑا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) وزارت داخلہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس ڈائرکٹوریٹ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی ۔

(جاری ہے)

اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ آرڈیننس 1981 کی سیکشن 2 کے تحت ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پاک فوج نے اسد درانی کی کتاب ’اسپائی کرونیکلز‘پر تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری بنائی جس کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کریں گے۔اس اعلان کے ساتھ پاک فوج نے کتاب کے پاکستانی مصنف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے مجازاتھارٹی کو درخواست دی تھی ۔