حضرت سیدناامام حسن ؓکا یوم ولادت باسعادت کل انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائیگا

بدھ مئی 15:05

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) نواسہ رسول ؐ جگر گوشہ بتولؓ حضرت سیدناامام حسن ؓکا یوم ولادت باسعادت کل15 رمضان المبارک بروز جمعرات کو انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں خصوصی محافل زکر اور دیگرتقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کرام ،مشائخ عظام ،مذہبی سکالراورزاکرین اہلبیت حضرت امام حسنؓ کی زندگی ،سیرت طیبہ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی قربانیون پرتفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریںگے۔

متعلقہ عنوان :