وزیر برقیات ، وزیر بلدیات آزاد کشمیر و دیگر کا ریٹائرڈ چیف انجنئیرملک طارق کی وفات پراظہار تعزیت

بدھ مئی 15:06

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء)آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان ، وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ راجہ نصیر احمد خان اور وزیر مال و بہبود آبادی سردار فاروق سکندر خان،سابق سنیئر وزیر ملک محمد نواز خان نے ریٹائرڈ چیف انجنئیر ملک طارق کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔