حیدر رانا نے ایورنیو اسٹوڈیو میں پروڈکشن ہائوس بنا لیا

بدھ 30 مئی 2018 15:06

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پرویز رانا کے صاحزادے حیدر رانا نے ایورنیو اسٹوڈیو میں پروڈکشن ہائوس بنا لیا، حیدر رانا نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ بہت جلد دفتر کا افتتاح دھوم دھام سے کرینگے، وہ بطورفلم ساز وہدایتکار ایک بڑی اردو فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کی فلم کا سکرپٹ محمد کمال پاشا لکھ رہے ہیں، حیدر رانا نے بتایا کہ وہ ایک معیاری اور نئے انداز کی فلم بنا کر اپنے و الد کے نام کو آگے بڑھائینگے، فلم میں نامور فنکاروں کے ہمراہ نئے اداکاروں کو بھی کام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :