پی ٹی وی لاہور سنٹر میں نئے گروپرامز کی تیار کا آغاز، 27 رمضان کی شپ ’’نعت سپیشل‘‘ قاضی حمید کرینگے

بدھ 30 مئی 2018 15:06

ْلاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لاہور سنٹر میں ماہ رمضمان کے بعد نئے گروپرامز کی تیار کا آغاز کردیا، پی ٹی وی لاہو رکے پروگرام مینجر اظہر فرید نے خصوی ملاقات میں بتایا کہ ہم نے نئی سہ ماہی میں معتدد نئے پروگرامز کی تیار شروع کر دی ہے، ان پروگرامز میں لاہور سنٹر سے لانگ پلے کا آغاز کیا جارہا ے جس کے پرڈیوسر مطلوب بلوچ ہیں، لانگ پلے کا نام ’’میں وہ اور میں‘‘ ہے، ٹیلی فلم کا دورانیہ 90 منٹ ہو گا، ’’ آرٹ کیفے ‘‘ کے نام سے نوجوان مصوروں اور خطاطی کے حوالے سے پروگرام سید خالد معسود کرینگے، ’’امید نو‘‘ نوجوانوں کے کیریئر بارے ایک نیا پروگرام تیار کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر کے نوجوانوں کو مستقبل کے حوالے سے ماہرین رہنمائی فراہم کرینگے، امید نو کے پروڈیوسر میاں عثمان ظفر ہونگے، سسگنیچر ٹیون کے نام سے نئے فنکاروں کے گیتوں پر مبنی پروگرام شروع ہوگا، جسکی میزبان رابی پیرزادہ اور پیش کش حسن احمد خان کی ہوگی، پروگرام ’’ورثہ‘‘ میں 27 رمضان کی شپ خصوصی نعت سپیشل ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا، اس کے پروڈیوسر جی ایم پی ٹی وی قاضی حمید ہیں جبکہ 27 ویں شپ کے اس پروگرام کے ڈائریکٹر فرخ بشیر ہونگے، 120 منٹ دورانیہ کے اس گروپرام میں راحت فتح علی خان ، حنا نصراللہ ، ساحر علی بگا ا ور صنم ماروی حصہ لینگے۔

متعلقہ عنوان :