Live Updates

انتخابات میں تاخیرسےمشکلات پیدا ہوسکتی ہیں،شہبازشریف کا انتباہ

ہمارے کچھ مخالفین کےنزدیک الیکشن میں تاخیر سےکوئی فرق نہیں پڑےگا،قوم کوامید ہے کہ الیکشن بروقت ہوں گے۔ صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 30 مئی 2018 15:09

انتخابات میں تاخیرسےمشکلات پیدا ہوسکتی ہیں،شہبازشریف کا انتباہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کوامید ہے کہ الیکشن بروقت ہونے چاہیے، ہمارے کچھ مخالفین کے نزدیک الیکشن میں تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا، میرے نزدیک انتخابات میں تاخیرسے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، الیکشن2018ء میں ن لیگ کا بیانیہ’’ کام کوعزت دو، ووٹ کوعزت دو‘‘ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راجن پور کےدورے کے موقع پر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوامید ہے کہ الیکشن بروقت ہونے چاہیے۔ میرے نزدیک انتخابات میں تاخیرسے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ہمارے کچھ مخالفین کے نزدیک الیکشن میں تاخیر سے فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018 میں ن لیگ کابیانیہ کام کو عزت دو،ووٹ کو عزت دوہوگا۔

(جاری ہے)

کام کوعزت دینے سے ہی ووٹ کی عزت ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دنیا کےکسی ملک میں سو فیصد کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں۔ نیب اورعدالت عظمیٰ ایکٹو ہیں، یہ ان کا حق ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوجائے تومجھے الٹا لٹکا دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیلنج کیا کہ میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

کرپشن ثابت ہو توقرار واقعی سزا کیلئے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان روزوں کے مہینے میں بھی جھوٹ بولنے سے پرہیز نہیں کرتے۔ مجھ پر پاناما کیس میں رشوت کی پیشکش کا الزام لگایا گیا۔ مجھ پرمنی لانڈرنگ ،ملتان میٹرومیں کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔ عمران خان یا ان کا وکیل عدالت میں آتے ہی نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان جھوٹے اور لغو الزامات عدالت میں ثابت نہیں کرسکے۔

پنجاب میں بھی نچلی سطح پرکرپشن ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین میں70ارب روپے کی بچت کی گئی۔ بجلی کے پیداواری منصوبوں میں 150 ارب روپے کی بچت کی۔ بعدازاں انہوں نے آج راجن پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کے باوجود برق رفتاری سے کام کیا۔ پنجاب میں اپنے وسائل سے بجلی کے منصوبے لگائے۔ ہم نے 44 فیصد بجٹ سرائیکی بیلٹ پر خرچ کیے۔ مریضوں کو سی ٹی اسکین کی سہولت مفت میسر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی منصوبے لگائے اور لوڈشیڈنگ ختم کی۔ اگلی حکومت میں راجن پور کو ادویات بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ اچھی شہرت کے حامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات