اقوام متحدہ کی خشک سالی سے متاثرہ افغان خاندانوں کیلئے 115 ملین ڈالر امداد کی اپیل

بدھ مئی 15:15

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) افغانستان میں خشک سالی کے سبب فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسی تناظر میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کئی ملین افغان بھوک کے خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی معاملات کی جانب سے جاری کردہ انتباہ نامے میں کہا گیا کہ افغانستان کے 34 صوبوں میں سے 2تہائی علاقہ گزشتہ برس کے آخر سے بارشوں کی شدید کمی سے متاثر ہے،بعض دریا اور پانی کے ذخائر مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں،،اقوام متحدہ نے ان حالات سے متاثرہ افغان خاندانوں کو اشیائے خوراک کی فراہمی کیلئے 115 ملین ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔