انڈونیشیا؛ طیارے میں بم کی افواہ،مسافروں نے چھلانگیں لگا دیں،متعدد زخمی

بدھ 30 مئی 2018 15:15

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) انڈونیشیا کے ایئرپورٹ پر طیارے میں بم کی افواہ سے کھلبلی مچ گئی،بدحواس مسافروں نے طیارے سے چھلانگیں لگادیں،جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے صوبے مغربی کالیمانتان کے ایئر پورٹ پر طیارہ 189مسافروں کو لے کر جکارتا آڑان بھرنے کیلئے تیار تھا۔اس دوران ایک شخص نے ائر ہوسٹس کو بم کی موجودگی کی اطلاع دی جس کے بعد ہر طرف کھلبلی مچ گئی۔ایمرجنسی دروازے سے مسافروں کو باہر نکالا گیا تاہم بھگدڑ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :