جرمنی؛سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی

بدھ مئی 15:15

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں سیاسی پناہ نہ ملنے پر ایک ایرانی مہاجر نے خود کو آگ لگا لی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق 35 سالہ شخص نے ایک مقامی انتظامی دفتر کی گیلری میں خود کو اس وقت آگ لگائی جب اسے جرمنی کے جنوب مغربی شہر گوئپنگن میں حکام نے اسے پناہ دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس کا بظاہر مقصد خودکشی کی کوشش تھی۔۔پولیس کے مطابق یہ شخص ہاتھ میں وہ نوٹیفیکیشن پکڑے ہوئے تھا جس میں اسے آگاہ کیا گیا تھا کہ اس کی سیاسی پناہ کی درخواست رد کر دی گئی ہے۔اس نے وہاں کام کرنے والی 2خواتین سے مدد کی درخواست کی اور پھر اپنے بیگ سے 2بوتلیں نکال کر خود پر انڈیلیں اور آگ لگا لی۔ اس شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :