انوشکا شرما کی فلم ’’سنجو‘‘ میں کردار کی جھلک جاری

بدھ 30 مئی 2018 15:37

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی فلم ’’سنجو‘‘ میں کردار کی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’’’سنجو‘‘ میں حلیے کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے،پوسٹر میں انوشکا گھنگریالے چھوٹے بالوں کیساتھ آنکھوں میں لینز بھی لگائے ہوئے ہیں جس میں وہ بالکل الگ دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔۔فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی ہیں۔ فلم 29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :