ایران کی یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کی یقین دہانی

یمن میں انسانی بحران کے پیش نذر برطانیہ،فرانس اور جرمنی کیساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا،اتحادیوں کو مذاکرات کی میزپرلانے کیلئے بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے،وزارت خارجہ

بدھ 30 مئی 2018 15:37

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ایران نے یورپی طاقتوں کو یمن میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے،یورپی طاقتوں نے مشرق وسطیٰ میں ایرانی کردارکو محدود بنانے اوراس کے ساتھ ساتھ امریکی صدرکو یہ باورکرانے کے لیے ایرانی حکومت کوبھی سمجھوتے کرنے پرتیارکیا جا سکتا ہے،اس کیلئے رواں برس کے اوائل میں ایران سے خفیہ مذاکرات کا آغازکیا تھا،ان مذاکرات میں بڑی حد تک مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یمن میں انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’ہم نے برطانیہ،فرانس اور جرمنی کیساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔اس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو یقینی بنانا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی مدد کی جا سکے۔اس سلسلے میں ہم اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کی میزپرلانے کیلئے بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ یمن میں ایران اورسعودی عرب اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔سعودی حکومت کے مطابق ایران یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ اورفوجی تربیت فراہم کر رہا ہے جبکہ ایران اس الزام کومسترد کرتے ہوئے یمن بحران کی ذمہ داری ریاض حکومت پرعائد کرتا ہی