روس،چین کیساتھ تجارت کو بڑھا کر 200 ارب ڈالر کرنے کا خواہاں

موجودہ حجم 86 ارب ڈالر ہے،بیجنگ نے خود کو ماسکو کیلئے اہم ترین تجارتی شراکت دار ثابت کیا،اس کیساتھ تجارتی سرگرمیوںکو مختصر وقت میں 100 فیصد بڑھانا چاہتے ہیں، نائب وزیر خارجہ

بدھ 30 مئی 2018 15:39

روس،چین کیساتھ تجارت کو بڑھا کر 200 ارب ڈالر کرنے کا خواہاں
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) روس کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ چین کیساتھ اپنی تجارت کو 2020 ء تک بڑھا کر دوگنا کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت ماسکو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ ایگور مارگلوف نے کہا کہ چین نے حالیہ عرصے کے دوران خود کو روس کیلئے اہم ترین تجارتی و اقتصادی شراکت دار ثابت کیا ہے اور ہمارا ملک اس کیساتھ تجارتی سرگرمیوں کو مختصر ترین مدت میں 100 فیصد بڑھانا چاہتا ہے،دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو 2020 ء تک بڑھا کر 200 ارب ڈالر تک لانا ممکن ہے،اس وقت روس اور چین کے درمیان تجارت کا حجم 86 ارب ڈالر ہے جسے جلد 100 ارب ڈالر تک لے جایا جائیگا۔

واضح رہے کہ چین،روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔دونوں ملک باہمی تجارت میں اضافے کیلئے قومی کرنسیوں کے استعمال کو توسیع دے رہے ہیں۔انھوں نے باہمی تجارت میں اضافے کیلئے روس۔چائنہ انویسٹمنٹ فنڈ کے نام سے ایک ادارہ بنارکھا ہے جس کے فنڈ کی مالیت 68 ارب یوان سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :