ْ یورپی یونین سے اخراج،

نتیجے میں برطانیہ کو الیکٹرک کاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

بدھ مئی 15:39

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بیلجیم میں قائم تھنک ٹینک ٹرانسپورٹ اینڈ انوائرمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے نتیجے میں اس ملک کو الیکٹرک کاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد کار بنانے والی کمپنیاں برطانیہ میں اپنی کاریں فروخت کرنے میں دلچسپی کھو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تھنک ٹینک نے اس بارے خبردار کیا کہ بریگزٹ کے بعد کار بنانے والوں کیلئے برطانیہ میں مضر صحت کاربن ڈائی آکسائڈ گیسوں کے اخراج کے حوالے سے یورپی یونین کے اہداف بے معنی ہو جائیں گے اور اسی کے نتیجے میں مقابلتاً کم اخراج والی ماحول دوست الیکٹرک کاروں کی برطانیہ میں فروخت میں دلچسی گھٹ سکتی ہے۔ تھنک ٹینک کے مطابق بریگزٹ کے نتیجے میں برطانیہ کی اپنی کار ساز صنعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔بریگزٹ کی تکمیل پر کسی باقاعدہ معاہدے کی عدم موجودگی کی صورت میں برطانوی آٹو سیکٹر سے وابستہ 6,700 افراد کی ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہی

متعلقہ عنوان :