چیئرمین ایم کیوایم حقیقی لانڈھی میں کارکنان کو بھتہ بازی سے روکیں، ڈاکٹر انور

بدھ مئی 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) مہاجر نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر انور نے ایم کیوایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے لانڈھی میں کارکنان کو بھتہ بازی سے روکیں جو انکی پارٹی کے لئے بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عارفین عرف عرفات نامی کارکن گن پوائنٹ پر کیبل چلا رہا ہے اور اپنی بیوی کے ذریعے بھتہ بھی مانگ رہا ہے ۔

یہ فیملی حال ہی میں 35ہزار بھتہ نہ دینے پر 36۔ بی لانڈھی میں مختلف افراد کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ دکانوں او مکانوں سے بھتے لئے جا رہے ہیں جس میں اصغر چچا ، لانڈھی سیکٹر اور عارفین خود فون کرکے بھتوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں۔ وفد جسکی قیادت کاشف ، مرتضی اورنورین بی بی کر رہے تھے بتایا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے نام سے رقوم مانگی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

کئی بار گرفتار ہونے کے باوجود عارفین عرف عرفات سدھرنے کا نام نہیں لے رہا۔ 36۔بی لانڈھی میں 35ہزار بھتہ نہ دینے پر جینا حرام کر رکھا ہے ۔ ڈاکٹر انور نے چیرمین مہاجر قومی موومنٹ سے کہا کہ آفاق احمد ایسے افراد سے لا تعلقی کا اعلان کریں ۔ لانڈھی کے بیس رکنی وفد کو انہوں نے یقین دلایا کہ مہاجر نام پر جرائم پیشہ افراد جو اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن نہیں ہوسکتے تاہم ہم نے مطالبہ کردیا ہے اگر کاروائی نہ ہوئی تو رینجرز سے رابطہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔