غزہ: حماس،اسرائیل کیساتھ برابری کی سطح پر جنگ بندی معاہدے کیلئے تیار

بدھ 30 مئی 2018 15:41

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) فلسطین کی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں مسلح گروپ اسرائیل کیساتھ برابری کی سطح پر جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرحدی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے حماس کے ٹھکانوں کو متعدد مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ 2014 کی غزہ جنگ کے بعد بدترین دنوں میں سے ایک قرار دیا جارہا تھا،تاہم اس بمباری کے بعد فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ پٹی میں موجود مسلح گروپ اسرائیل کیساتھ جنگ بندی معاہدے کیلئے تیار ہے،تاہم اس حوالے سے اسرائیلی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

غزہ میں موجود حماس کے ڈپٹی چیف خلیل الحیاء نے ایک بیان میں کہا کہ ’گزشتہ کئی گھنٹوں میں ثالثی کے لیے مداخلت کی گئی جس کے باعث دوبارہ غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کے اس پر عمل کرنے تک جاری رہے گی‘۔

(جاری ہے)

اس سے قبل حماس سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا تھا کہ گروپ غزہ پٹی میں جنگ بندی تک پہنچ رہا ہے تو قابض اسرائیل بھی اس پر عمل کرے۔دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر اسرائیل کاٹز نے کہا کہ وہ جنگ کی جانب بڑھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حماس پر انحصار کرتا ہے کہ اگر وہ حملے جاری رکھتے ہیں تو مجھے نہیں معلوم کہ اس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :