ٹرمپ کم ملاقات،امریکی وفدسنگاپورمیں معاملات کو حتمی شکل دینے میں مصروف

جنوبی کوریا کے صدرمون جے کی بھی سنگاپورآمداورٹرمپ ،کم ملاقات کا حصہ بننے کاامکان ہے،حکومتی عہدیدار

بدھ 30 مئی 2018 15:41

واشنگٹن/سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) وائٹ ہاوس کی جانب سے کہاگیا ہے کہ امریکہ کا ایک وفد گزشتہ 3روز سے سنگاپور میں موجود ہے جو ٹرمپ اورشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی مجوزہ ملاقات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور انہیں حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایک امریکی وفد گزشتہ 3روز سے سنگاپور میں موجود ہے،جو ٹرمپ اورشمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی مجوزہ ملاقات کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور انہیں حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

دوسری جانب جنوبی کورین حکومت کا کہنا ہے کہ صدر مون جائے ان بھی آئندہ ماہ سنگاپور کا دورہ کرسکتے ہیں جہاں وہ اپنے امریکی اور شمالی کورین ہم منصب کے ساتھ سہ ملکی سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔