شامی حکومت ترسیل امداد میں ہم سے تعاون کرے، اقوام متحدہ

بدھ 30 مئی 2018 15:45

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے انسانی امورکے نائب سیکریٹری مارک لو کاک نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل میں ہم سے تعاون کرے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی امور کے نائب سیکرٹری مارک لوکاک نے سلامتی کونسل کو شام کی انسانی صورتحال کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے الغوطہ الشرقیہ پر کنٹرول کے بعد چند ہفتوں کے دوران تقریباً 10 ہزارافراد لوٹ چکے ہیں،جس سے امداد کی ترسیل مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام نے دوما ہ میں موجود 70 ہزار متاثرین کیلئے امداد کی ترسیل قبول کرلی ہے مگر ضروری اجازت ناموں کا حصول ابھی باقی ہے۔دوسری جانب ادلب شہر کی صورتحال بھی باعث تشویش ہے۔واضح رہے کہ شمالی حمص،دوما اور جنوبی دمشق تک رسائی میں اقوام متحدہ کو مشکلات کا سامنا ہے کہ جہاں کی 2 ملین آبادی کا صرف 20 فیصد ہی امداد حاصل کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :