بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 جون کا کھیلا جائیگا

بدھ مئی 15:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جون کو کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پہلے ہی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 3 جون، دوسرا میچ 5 جون جبکہ تیسرا اور ا?خری میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ افغانستان نے بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز رکھی تھی تاکہ کھلاڑی بھارتی کنڈیشنز سے ہم ا?ہنگی حاصل کر سکیں۔